Categories: NewsUrdu News

اراضی سنٹر میں عوام کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ

مظفرگڑھ ۔ 2 دسمبر(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ اراضی سنٹر میں عوام کو تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتربنایا جائے، 9بجے سے 12بجے تک تمام افسران اپنے دفاتر میں موجود رہیں، اگر کسی آفیسر کو فیلڈ میں جاناہے تو 12بجے کے بعد جائے، دفاتر میں آنے والے تمام سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادو ں پر حل کیا جائے۔یہ بات انہو ں نے مظفرگڑھ میں ڈپٹی کمشنر کا چارج لیتے ہی تحصیل کمپلیکس اور اراضی سنٹر کا معائنہ کرتے ہوئے کہی، تحصیل کمپلیکس اور اراضی سنٹر میں صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا اور موقع پر ہی سینٹری انسپکٹر کو بلوا کر تحصیل کمپلیکس اور اراضی سنٹر کی صفائی کروائی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آنے والے سائلین کیلئے بیٹھنے کا معقول انتظام کیا جائے، واش روم میں صفائی اور پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، پینے کے پانی کا انتظام کیا جائے، انہوں نے کہا کہ تمام دفاتر میں خالی احاطوں پر پودے اور گھاس لگائی جائے،گاڑیوں کی پارکنگ کا معقول انتظام کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنرانجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا کہ یہ تمام کام ایک دن میں مکمل کئے جائیں وہ کل دوبارہ یہاں کا وزٹ کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے تحصیلدار کو ہدایت کی کہ کسی بھی رجسٹری کو التواء میں نہ رکھا جائے، اعتراض والی رجسٹری جمع نہ کی جائے اور کسی رجسٹری پر ناجائز اعتراض نہ لگایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سنٹر کے ریکارڈ کو محفوظ بنایا جائے،انتقالات کو ایک دن میں مکمل کیا جائے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago