Categories: NewsUrdu News

اراضی سنٹر میں سائلین کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں، ڈی سی مظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین کی ہدایت پر اراضی سنٹر مظفرگڑھ میں تحصیل مظفرگڑھ ریونیو سے متعلقہ مسائل جس میں ریکارڈ کی درستگی، نام کی غلطی، زمین کا غلط اندراج، غلط انتقال اور غلط وراثت شامل ہیں کے حل کیلئے خصوصی کاؤنٹر لگائے گئے، جہاں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار، نائب تحصیلدار، قانگو اور پٹواری اپنے اپنے ریکارڈ کیساتھ موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے خصوصی کاؤنٹر کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ ہر آنے والے سائل کے مسئلہ کو فوری طور پر حل کیا جائے، اس کی عزت نفس کا خیال کیا جائے اور مختلف دفاتر کے چکر نہ لگوائے جائیں، ہر سائل کا مسئلہ ایک دن میں حل کیا جائے، اگر کوئی کام غیر قانونی ہے تو اس کی نشاندہی کی جائے، کوئی غیر قانونی کام نہ کیا جائے، تمام متعلقہ افسران اپنی اپنی رپورٹ موقع پر کریں سائل کو ان کے دفتر میں نہ جانا پڑے، اراضی سنٹر میں لگائے گئے خصوصی کاؤنٹر پر سیکنڈروں سائلین نے اپنے اپنے مسائل سے متعلقہ درخواستیں دیں اور ان کا مسئلہ ایک دن میں حل کیا گیا، ریکارڈ کی درستگی کی گئی، غلط نام کو درست کیا گیا، غلط انتقال اور غلط وراثت کو خارج کیا گیااور اس کی درستگی کی گئی۔اس موقع پر سائلین نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ طویل عرصہ سے اپنے مسائل کیلئے پریشان تھے ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کی بدولت ان کا مسئلہ فوری حل ہوگیا ہے،مورخہ 7دسمبر کو ایسا ہی خصوصی کاؤنٹر کوٹ ادو اراضی سنٹر میں لگایا جائے گا۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago