Categories: NewsUrdu News

اداروں اور عوامی نمائندگان کے درمیان رابطوں کو مربوط بنایا جائے تاکہ ملک تیزی سے ترقی کرسکے ،ڈپٹی کمشنر

مظفر گڑھ۔17 ستمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 ستمبر2018ء) علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے ضروری ہے کہ اداروں اور عوامی نمائندگان کے درمیان رابطوں کے مربوط بنایا جائے تاکہ ملک تیزی سے ترقی کرسکے اور عوامی مسائل میرٹ پر حل ہو سکیں، یہ بات ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قیصر سلیم نے سرکٹ ہائو س میں ممبران صوبائی اسمبلی اور ضلعی محکموں کے سربراہان کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈی پی او مظفرگڑھ فیصل شہزاد، ممبران صوبائی اسمبلی عون ڈوگر، خرم خان لغاری ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل آصف رحمان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اقبال بزادر اور اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ اشرف گجر بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کے مسائل کے فوری حل کیلئے مقامی ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ مقامی حلقوں میںمتعلقہ محکموں کے سربراہان کھلی کچہری لگائیں گے جس سے عوام کے مسائل میرٹ پر حل کئے جائیں گے، انہوںنے کہا ہم نے عوامی نمائندگان کی مشاورت اور راہنمائی میں عوامی مسائل کو حل کرناہے تاکہ عوام کا اداروں پر اعتماد بحال ہوسکے، انہوںنے کہا کہ معاشرے میں پائی جانے والے بد عنوانیوں کو بتدریج ختم کرنا ہے اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانی ہے تاکہ عوام کو صحیح اور غلط کا ادراک ہوسکے جس میں کچھ وقت لگے گا کسی بھی معاشرے کو یکسر تبدیل نہیں کیاجاسکتا، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں پائیدار قیام امن کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہی ہے، ضلع میں امن کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء ، سول سوسائٹی اور عوام متحد ہیں جو خوش آئند ہے، انہوںنے بتایا کہ محرم الحرام میں شکایات کے فوری ازالے کیلئے ڈی سی آفس سمیت تحصیل سطح پر کنٹرول روم قائم کردئیے گئے ہیں،انہوں نے بتایا کہ وہ خود مقامی عوامی نمائندگان کے ساتھ مختلف علاقوں کے معائنہ کررہے ہیں اور ماتمی جلوسوں کے روٹس کو چیک کررہے ہیں اور عوامی شکایات کو فوری حل کیا جارہاہے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق محکمہ پولیس میں نئی اصلاحات کی جارہی ہیں جس کے مطابق پولیس کے بااختیار اور ذمہ دار بنایا جارہا ہے، پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ نہ صرف جرائم پیشہ افراد کے قلع قمع کرے بلکہ جرائم کو روکنے کے لئے بھی عملی اقدامات کررہی ہے، انہوں نے بتایا کی گذشتہ دنوں مظفرگڑھ پولیس نے 4گینگز کو پکڑ کر ان کے قبضہ سے موٹر سائیکلز اور 9لاکھ روپے بازیاب کرایا ہے، انہوںنے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے عوامی نمائندگان کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا،اجلاس میں سی ای او صحت ڈاکٹر صدیق، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر مہر اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اشرف قریشی، ریسکیو 1122آفیسرڈاکٹر ارشاد الحق ، سول ڈیفنس آفیسر سحرش ارشاد، سیکرٹری آر ٹی اے عروج فاطمہ سمیت ضلعی محکموں کے سربراہان کے شرکت کی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago