News

اختلافات اپنی جگہ عمران خان کے جانے پر اپوزیشن متفق ہے، بلاول بھٹو

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 11 فروری2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اختلافات کے باوجود اپوزیشن عمران خان کے جانے پر متفق ہے،پیپلز پارٹی کی جدوجہد کا مقصد عوام کے پاس جانا اور سمجھانا ہے، حکومت کا مقابلہ کریں اور ان کی نالائقی کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں،پارلیمانی کمیشن پر عملدرآمد کرکے صوبہ بنایا جائے۔

میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نور ربانی کھر کے انتقال سے جنوبی پنجاب اور پیپلز پارٹی کے لیے بڑا خلاء پیدا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد کا مقصد عوام کے پاس جانا اور سمجھانا ہے، حکومت کا مقابلہ کریں اور ان کی نالائقی کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ معاشی بحران میں ہر طبقے کا معاشی قتل ہورہا ہے، یوریا اور ڈی اے پی کھاد کے باعث کسانوں کا بھی معاشی قتل ہورہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ مسائل کا حل یہ ہے کہ کٹھ پٴْتلی نظام سے حساب لینا ہے، پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کی بنیاد رکھی، ہمارے اختلافات اپنی جگہ لیکن عمران کے جانے پر متفق ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کو گھر بھیجنے کیلئے جو قدم اٹھاسکتے ہیں وہ ضرور اٹھانا چاہئے، پی ڈی ایم کی بنیاد رکھتے ہوئے بھی میرا یہی نظریہ تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا گھر جانا عوام کے مسائل کا حل ہے، یہ عوامی مطالبہ ہے، ہمارا مطالبہ آج بھی یہی ہے کہ خان صاحب کو جمہوری طریقے سے ہٹانا ہے۔ 

پی پی چیئرمین نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں زیادہ ووٹ لینے پر پارٹی ورکرز کو شاباش دیتا ہوں، ووٹ میں اضافہ ثابت کرتا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں ترقی کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سرائیکی وسیب کی خدمت کی، جنوبی پنجاب سے وزیراعظم، وزیراعلیٰ ،گورنر اور صدر بنائے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پچھلی حکومت میں سینیٹ کمیشن نے صوبہ بنانے کی تجویز دی، ہمارا مطالبہ آج بھی یہی ہے کہ پارلیمانی کمیشن پر عملدرآمد کرکے صوبہ بنایا جائے۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 month ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 month ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago