مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 جولائی2020ء) سابق صوبائی وزیر ملک احمد یار ہنجرا نے مسلم لیگ ن ضلع مظفرگڑھ کا صدر منتخب ہونے پر پارٹی قیادت اور کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور پارٹی کارکنوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے کیلئے آنے والے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پارٹی کی تنظیم سازی اور رکنیت سازی کیلئے انہیں 15 دن دیئے گئے ہیں اور وہ مقررہ وقت میں تنظیم سازی مکمل کرلیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے تنظیم سازی تحصیل کی بنیاد پر ہوا کرتی تھی لیکن اب پارٹی کی نئی گائیڈ لائن کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی بنیاد پر کی جائے گی۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…