Categories: NewsUrdu News

اجتماعی زیادتی کی شکار خاتون پر زیادتی کے مرتکب افراد نے تیزاب پھینک دیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 10 اکتوبر2020ء) : اجتماعی زیادتی کی شکار خاتون پر زیادتی کے مرتکب افراد پھر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے تھانہ سیت پور کے موضع مسن کوٹ بوھا کی رہائشی کلثوم بی بی کو 4 مسلح افراد نے تین ماہ قبل اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کا مقدمہ تھانہ سیت پور میں درج ہے۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ محمد عارف،حقنواز،خلیل احمد اور شمیر نامی 4 مسلح افراد نے اسے اسلحہ کے زور پر 3 ماہ قبل اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اس نے ملزمان کے خلاف تھانہ سیت پور میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ ملزمان نے مقدمہ کی رنجش پر اس پر تیزاب پھینک دیا ہے جس سے اس کے جسم کا 25 فیصد حصہ جھلس گیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزمان بااثر ہیں اور اسے صلح نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہیہیں۔ متاثرہ خاتون نے آئی جی پنجاب،آر پی او ڈیرہ غازیخان اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے تحفظ فراہم کرنے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سخت سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔\378

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

6 days ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago