News

ابتدئی طبی امداد اور آگ بجھانے کی ابتدائی تربیت ہر شہری کو حاصل کرنا چاہیے،، سیدہ سحرش ارشال

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 ستمبر2021ء) سول ڈیفنس آفیسر سیدہ سحرش ارشاد نے کہا ہے کہ ابتدئی طبی امداد اور آگ بجھانے کی ابتدائی تربیت ہر شہری کو حاصل کرنا چاہیے تاکہ کسی بھی قسم کے حادثے سے نمٹنے کے لیے شہری ہمہ وقت تیار رہیں اور ملکی دفاع میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب لاہور کی ہدایت کے مطابق ضلع میں موجود تمام تعلیمی اداروں اورصنعتی اداروں میں آگ بجھانے کے انتظامات اور طریقہ کار سکھانے کے لیے ایک مہم شروع کی گئی ہے جس کی تکمیل کے لیے محکمہ سول ڈیفنس مظفرگڑھ کی جانب سے مظفر گڑھ کے تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات اور صنعتوں میں کارکنوں کی تربیت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انسٹرکٹر گریڈ II آصف ممتاز خان نے گورنمنٹ کمپری ہنسیو ہائی سکول مظفر گڑھ میں طلباء کو جبکہ امجد فاروق نے چوک قریشی کے کاٹن انڈسٹری میں کارکنوں کو ہنگامی صورتحال میں آگ بجھانے کے لئے ضروری اقدامات کر نے اور آگ بجھانے کے آلات کے استعمال کا طریقہ کا ر کی تربیت فراہم کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر آصف ممتاز نے شہریوں سے اپیل کی کہ مظفرگڑھ کے شہری اس مہم کا حصہ بنیں اور ابتدائی طبی امداد کی فراہمی اور آگ بجھانے کی تربیت ضرور حاصل کریں۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

9 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

9 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

9 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago