مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 جنوری2023ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت ضلعی انتظامی امور پر مختلف محکموں کے افسران کیساتھ اجلاس منعقد ہوا جس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی،آٹے اور کھاد کی دستیابی اورضلع میں سموگ کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں اشیاء خوردو نوش بالخصوص آٹے کی سرکاری ریٹ پر فراہمی کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ مختلف بازاروں میں دکانوں کی پڑتال کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی پر سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آٹے کو مستحق افراد تک پہنچانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور آٹے کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس احساس راشن پروگرام کے تحت رجسٹرڈ کریانہ سٹورز کو باقاعدگی سے چیک کریں اور جو کریانہ سٹورز آٹے کی دستیابی کو یقینی نہیں بنا رہے انہیں آٹے کی فراہمی روکی جائے۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عدیل احمد نے ضلع بھر میں آٹے کی سپلائی کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ ضلع بھر میں گندم اور آٹے کی وافر سٹاک موجود ہے، ضلع مظفرگڑھ میں عوام کی سہولت کے لیے 151 سیل پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں عوام سرکاری نرخ پر آٹا خرید سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے، آٹا کی سپلائی کو بھی مانیٹرنگ کیا جارہا ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں ماہ کے دوران ضلع مظفرگڑھ کے 27 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 5863 دکانوں کو چیک کیا،خلاف ورزی کرنے پر 269 دکانوں کو 11 لاکھ 93 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا،18 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔8 دکانوں کو سیل کیا گیا،جبکہ 9 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ کھاد کی سرکاری قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے بتایا کہ کھاد کی سپلائی نارمل ہے اور کھاد کی سپلائی میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…