Categories: NewsUrdu News

آٹا مل جائے کورونا کی خیر ہے ، شہری بڑی تعداد میں آٹا لینے جمع ہو گئے

اسلام آباد (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی28مارچ2020ء ) آٹا مل جائے کورونا کی خیر ہے ، بیٹ میر ہزارخان میں اسسٹنٹ کمشنر اور پولس کی موجودگی میں شہری بڑی تعداد میں آٹا لینے جمع ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی جا رہی ہے ۔ دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان نے بھی خدشہ ظاہر کیا تھا کہ بزرگ افراد اس وائرس سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں ۔تاہم مظفر گڑھ میں لوگوں کو گھروں میں محدود کرنے کے دعویٰ دھڑےکے دھڑے رہ گئے۔ بتایا گیا ہے ملک بھر میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باعث شہری آٹے کے لئے بھاگ دوڑ کرنے لگے۔ اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس کی موجودگی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سینکڑوں افراد جمع ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ شہریوں کو یک سو آٹےکے تھیلے فراہم کئے جارہے تھے۔ تاہم شہریوں کے آٹے کے حصول کے لئے بدنظمی بھی دیکھی گئی۔

لوگ آٹے کے حصول کیلئے دھکے کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں تاہم انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ لائن میں کھڑے ہیں جس کے بعد ان کے درمیان مخصوص فاصلہ بھی نہیں۔ تاہم ہجوم کا جمع ہونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس خاموش تماشائی کا کردارادا کرتی رہی۔واضح رہے اس سے قبل ریلوے کے بزرگ ریلوے ملازمین نے احتجاج کرکے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی تھی۔ریلوے ملازمین جن میں زیادہ تر تعداد بزرگ ملازمین کی ہے سینکڑوں کی تعداد میں موجود ہیں۔ پولیس کی گاڑیاں بھی موقع پر موجود ہیں تاہم اس احتجاج کو منتشر کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر آنے کو تیار ہیں وزارت ریلوے کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی انتظامات کرے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago