مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 فروری2023ء) ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ آغا ظہیر عباس شیرازی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمران شمس کے ہمراہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوامی مسائل کے حل کیلئے ”آسان رسائی ” کے تحت ڈی سی آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سائلین کے مسائل سنے اور انکے حل کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ”آسان رسائی ” کے تحت کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام کا کسی رکاوٹ کے بغیر افسران تک پہنچ کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہری بلا جھجک آسان رسائی کھلی کچہری میں آکر اپنےمسائل بیان کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقائق کو مدنظر رکھ کر میرٹ پر ہر کام کو یقینی بنایا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایک چھت تلے ریونیو کے معاملات سمیت دیگر سروسز میں عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے تحصیلوں میں بھی آسان رسائی کھلی کچہریاں لگائیں جارہی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنران سمیت تمام محکموں کے سربراہان سا ڑھے 9 بجے اپنے آفس کے باہر عوامی خدمت کے لیے حاضر رہیں گے اور عوامی مسائل سنیں گے۔انہوں نے کہا میرے آفس کے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سائلین کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں سے فالو اپ بھی لیا جائے گا۔کھلی کچہری میں ایک سائل کی طرف سے درخواست دی گئی کہ شوگر مل اس کو گنے کی رقم نہیں دے رہی جس پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ناصر ڈوگر کو ہدایت کی کہ تمام شوگر ملوں کو چیک کیا جائے اور ان کو پابند کیا جائے کہ وہ گنے کے کاشتکاروں کو فوری طور پر ان کی رقم ادا کریں اور اس سلسلے میں مفصل رپورٹ پیش کی جائے۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…