Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ، پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ، پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ کیس رسپانس کے سلسلے میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی اور مہم کو سو فیصد کامیاب کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں کیس رسپانس پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران انتظامی مشینری فعال رہے گی، والدین محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ضیاالحسن، ڈپٹی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر حسن رضا، ڈاکٹر یوسف نسیم لغاری اور انچارج پولیو مہم ڈاکٹر امتیاز علیم بھٹہ بھی موجود تھے۔
Loading...
%d bloggers like this: